ریاست اترپردیش کے ضلع قنوج میں کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے متأثر ایک 65 سالہ مریض جمعرات کو صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
ضلع کی تحصیل چھبراماؤ کے ایک ریٹائرڈ ٹیچر کو اس وقت کورونا سے متأثر ہوگئے جب وہ کسی اور بیماری کے علاج کے لیے آگرہ کے ایک اسپتال میں گئے تھے وہاں سے واپس آنے کے بعد اس کی اہلیہ، بیٹے اور پوتی سمیت کنبے کے پانچ افراد میں کورونا مثبت پایا گیا۔ جس کے بعد سب کا علاج کیا جارہا ہے، لیکن جب ٹیچر کی طبیعت زیادہ سنگین ہوگئی تو ڈاکٹروں نے انہیں لکھنؤ ریفر کردیا گیا تھا۔
جہاں انکی دو مرتبہ کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں جمعرات کے روز لکھنؤ کے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔