ETV Bharat / city

پانی برباد کرنے پر 5 سے 7 برس کی سزا - پانی کے مسائل پر ایک پروگرام کا انعقاد

دارالحکوم دہلی میں پیر کے روز پانی کے مسائل پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گيا۔ اس میں اتر پردیش کے وزیر واٹر پاور مہنیدر سنگھ نے کہا کہ اب گھر، اسکول یا سرکاری دفاتر میں رین واٹر ہاروسٹنگ لگانا ضروری ہوگا۔

مہنیدر سنگھ
author img

By

Published : Oct 22, 2019, 2:19 AM IST

وزیر واٹر پاور مہیندر سنگھ نے مذید کہا کہ پانی برباد کرنے والے شخص کو پانچ سے سات برس کی سزا دی جائے گی۔

پانی بچانے کا نیا قانون
اتر پردیش کے وزیر واٹر پاور نے کہا کہ ریاست میں یوگی حکومت ایک نیا قانون لانے والی ہے۔ اس کے تحت پانی برباد کرنے پر کیسی بھی شخص کو 10 سے 20 لاکھ جرمانہ اور پانچ سے سات برس کی سزا ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق جو اسکول اس کو نہیں مانے گا اس کی تسلیم حکومت کی جانب سے منسوخ کی جائے گی۔

سرکاری دفاتر میں پر نافظ ہوگا
حکومت کی جانب سے لايا گیا یہ نیا قانون محض اسکول یا پھر کالج تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ اس قانون کو سبھی گھروں، اور ریاستی حکومت کے دفاتر پر بھی نافظ کیا جائے گا۔ سبھی تعلیمی اداروں، دفاتر میں رین واٹر ہاروسٹنگ بنانے کے معیار تیار کیے جائیں گے جو ان کے علاقے کے اعتبار سے ہوں گے، ورنہ ان پر کاروائی کی جائے گی۔

ریاست میں نافظ ہونے والے بھو جل سنشے ادھینیم' کے تحت ریاست میں جن گھروں میں سمر سیبل پمپ لگے ہوئے ہیں، ان گھروں میں میٹر لگانا ضروری ہوگا تاکہ حکومت کو یہ پتہ چل سکے کہ ایک خاندان کتنا پانی استعمال کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.