ETV Bharat / city

بارہ بنکی: ہولی پر جوا کھیلتے 27 افراد گرفتار - بارہ بنکی میں ہولی کے موقع پر جوا کھیلتے ہوئے

ضلع بارہ بنکی میں ہولی کے موقع پر جوا کھیلتے ہوئے 27 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے پاس سے 7 لاکھ روپے، 24 موبائل، 10 بائیکس اور 4 فور وہیلر برآمد کی گئی ہے۔

file pic
فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 7:48 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ہولی کے پیش نظر جوا کھیلتے ہوئے 27 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس پی اروند چترویدی

دراصل بارہ بنکی پولیس نے ہولی پر جوا نہ ہو اس کے لیے تمام تھانوں میں خصوصی مہم کا آغاز کیا تھا جس میں پولیس کو اطلاع ملی کہ شہر کوتوالی حلقہ کے پیسار محلہ میں کچھ لوگ جوا کھیل رہے ہیں جس کے بعد پولیس نے فورا چھاپہ ماری کرکے وہاں سے 27 افراد کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کیا۔

جوا کھیلتے وقت ان کے پاس سے 7 لاکھ روپے، 24 موبائل، 10 بائیکس اور 4 فور وہیلر برآمد کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جوا روکنے کے لیے وہ آگے بھی سخت کارروائی کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.