اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج سب سے زیادہ 1664 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 21 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 24203 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں
آگرہ سے 1140
غازی آباد سے 1966
نوئیڈا سے 2590
میرٹھ سے 969
کانپور سے 1107
سہارنپور سے 421
وارانسی سے 469
دارالحکومت لکھنؤ سے 1085
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 955 موت ہوئی۔
آگرہ میں 94
میرٹھ میں 91
کانپور شہر میں 86
غازی آباد میں 62
علی گڑھ میں 25
فیروز آباد میں 31
مراد آباد میں 31
لکھنؤ میں 33
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب یوگی حکومت نے ہر ہفتے سنیچر اور اتوار کو 'منی لاک ڈاؤن' کا فیصلہ لیا ہے۔ دونوں دن بازار، دکان اور سبزی منڈی سبھی بند رہیں گی۔ اس دوران بازار و دکان کو سینیٹائز کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کووڈ 19 کی روک تھام کے لئے گھر-گھر جا کر سروے کیا جائے گا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی ہے کہ جلد ہی ہر روز 50 ہزار نمونوں کی جانچ کی جائے کیونکہ صوبے میں مثبت کیس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔