ETV Bharat / city

کسانوں کی حمایت میں 15 لاکھ بجلی ملازمین کا احتجاج

زرعی قوانین اور بجلی (ترمیمی) بل کی واپسی کے مطالبے کے ساتھ گذشتہ 13 دنوں سے سراپا احتجاج کسانوں کے حمایت میں آج ملک میں تقریبا 15 لاکھ بجلی ملازمین، جونیئر انجینئر اور انجینئروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

1.5 million power Electrical employees across the country
پورے ملک میں 15 لاکھ بجلی ملازمین کا احتجاج
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 3:12 PM IST

آل انڈیا پاور انجینئرس فیڈریشن کے چیئرمین شیلندر دوبے نے کہا کہ ملک میں سبھی خطوں میں بجلی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کرکے کسانوں کے ساتھ اپنی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

بجلی(ترمیمی)بل کا ڈرافٹ جاری ہوتے ہی بجلی ملازمین اور انجینئروں نے اس کی پرزور مخالفت کی تھی۔ بل میں اس بات کی تجویز ہے کہ کسانوں کو بجلی ٹیرف میں مل رہی سبسڈی ختم کردی جائے گی اور بجلی کے اخراجات سے کم قیمت پر کسانوں سمیت کسی بھی صارف کو بجلی نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت بند: دہلی کے وزیر اعلی نظر بند

اگرچہ بل میں اس بات کی تجویز ہے کہ حکومت شاہے تو ڈائرکٹ بنیفٹ ٹرانسفر کے ذریعہ کسانوں کو سبسڈی دے سکتی ہے مگر اس سے پہلے کسانوں کو بجلی بل کی ادائیگی کرنی پڑے گی جو سبھی کسانوں کے لئے ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان مشترکہ مورچہ کی اپیل پر چل رہی تحریک میں زرعی قوانین کی واپسی کے ساتھ کسانوں کا یہ ایک اہم مطالبہ ہے کہ بجلی(ترمیمی)بل واپس لیا جائے۔ کسانوں کا ماننا ہے کہ یہ بجلی کے پرائیویٹائزیشن کرنے کی اسکیم ہے جس سے بجلی پرائیویٹ گھرانوں کے پاس چلی جائے گی۔ پرائیویٹ سیکٹر منافے کے لئے کام کرتے ہیں۔ جس سے بجلی کی شرحیں کسانوں کی پہنچ سے دو ر ہوجائیں گی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.