ETV Bharat / city

Kupwara Suicide Case کپوارہ میں نوجوان اپنے ہی گھر میں لٹکے ہوئے پایا گیا

ضلع کپوارہ میں ایک 25 سالہ نوجوان کو اپنے ہی گھر میں لٹکے ہوئے پایا گیا۔ Youth Suicide in Kupwara

کپوارہ میں نوجوان اپنے ہی گھر میں لٹکے ہوئے پایا گیا

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 1:24 PM IST

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے گتلی پورہ گاؤں میں منگل کی صبح ایک 25 سالہ جوان کو اپنے ہی گھر میں لٹکے ہوئے پایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے گتلی پورہ گاؤں میں منگل کی صبح ایک نوجوان کو اپنے ہی گھر میں رسی کے ساتھ لٹکے ہوئے پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گرچہ گھر والوں اور مقامی لوگوں نے فوری طور نوجوان کو سب ضلع ہسپتال کپوارہ پہنچایا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ Youth was found hanging in Kupwara

متوفی نوجوان کی شناخت25 سالہ جعفر احمد نجار ولد ولی محمد نجار کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ بتادیں کہ یہ وادی کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس نوعیت کا پیش آنا والا دوسرا واقعہ ہے۔

پیر کے روز وسطی ضلع بڈگام کے آرتھ گاؤں میں ایک جوان سال وکیل کی لاش کو ایک درخت کے ساتھ لٹکے ہوئے پایا گیا تھا۔ وادی میں پیش آنے والے ایسے واقعات سے لوگوں میں بالعموم اور حساس طبقے میں بالخصوص تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ غلام حسین نامی ایک بزرگ نے یو این آئی کیو بتایا کہ کشمیر جس کو دنیا میں صوفیوں اور سنتوں کی آماجگاہ سے بھی یاد کیا جاتا ہے، میں اس قسم کے واقعے رونما نہیں ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Man Found Hanging From Tree: درخت سے نوجوان کی لاش لٹکتی پائی گئی

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا سادہ رہن سہن، بھائی چارہ، محبت و اخوت اپنی مثال آپ تھا لیکن گذشتہ کچھ برسوں یہاں جس نوعیت کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا سماج کس حد تک بگڑ گیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ معاشرے میں پنپ رہی برائیوں اور خرابیوں کی بیخ کنی کے لئے حکومت ہی ذمہ دار نہیں ہے بلکہ ہر فرد کو اپنی استعداد کے مطابق اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.