ETV Bharat / city

Drug Peddlers Arrested in Kupwara کپوارہ میں دو منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 2:00 PM IST

پولیس نے کپوارہ میں دو منشیات فروش گرفتار کیا ہے۔ اور ان کے قبضے سے نشہ آور مواد بر آمد کیے ہیں۔ Drug Peddlers Arrested by Kupwara Police

کپوارہ میں دو منشیات فروش گرفتار
کپوارہ میں دو منشیات فروش گرفتار

سری نگر: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ولگام علاقے میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوارہ پولیس نے منشیات کی بیخ کنی کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا۔ Drug Peddlers Arrested by Kupwara Police

انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن ولگام کی ایک پولیس پارٹی نے ثناواللہ کراسنگ پر ایک ناکہ کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر مشکوک حالت میں فرار ہونے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدگان کی تلاشی کی گئی اور اس دوران ان کی تحویل سے دس گرام براؤن شوگر جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Two Drug Peddlers Arrested in Bandipora: بانڈی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار

موصوف ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت شبیر احمد لون ولد محمد اکبر لون ساکن بڈ نمبل چوکی بل اور شکیل احمد میر ولد عبدالرشید میر ساکن زن ریشی چوکی بل کے بطور کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ولگام میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقت شروع کی گئی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.