ETV Bharat / city

سرحد کے نزدیک شدید گولہ باری میں ایک بچہ سمیت 3 عام شہری ہلاک - کپواڑہ

سرحد پر ہو رہی لگاتار فائرنگ کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔

three civilians killed in cross border firing across LOC
سرحد کے نزدیک شدید گولہ باری میں ایک بچہ سمیت 3 عام شہری ہلاک
author img

By

Published : Apr 12, 2020, 6:57 PM IST

Updated : Apr 13, 2020, 9:01 AM IST

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد (ایل او سی) پر پاکستانی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

دونوں افواج کے درمیان گولہ باری کے شدید تبادلے میں سرحد کے اس پار ایک چار سالہ بچہ سمیت تین عام شہریوں کی موت ہوئی جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں ہوئے افراد کو علاج و معالجہ کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے البتہ ان زخمیوں میں بھی ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

سرحد کے نزدیک شدید گولہ باری میں ایک بچہ سمیت 3 عام شہری ہلاک

فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے اتوار کو لگ بھگ سپہر چار بجے کے قریب کپوارہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک شدید گولہ باری شروع کر دی اس دوران چند مارٹل شیل گولے چوکی بل اور ہندوارہ کے سرحدی علاقوں میں گر گئے۔ جس کے نتیجے میں 6 عام شہری زخمی ہوئے۔ جن میں سے ایک بچہ سمیت 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاکر بعد میں دم توڑ بیٹھے۔

مارے کے افراد کی شناخت،17 سالہ جاوید احمد خان ولد غلام رسول خان، 35 سالہ شمیمہ بیگم زوجہ محمد گلزار حجام اور 4 سالہ زیشان بشیر ولد بشیر احمد کٹاریہ کے طور ہوئی ہے

تازہ کاروائی میں لائن آف کںٹرول کے نزدیک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زبردست گولہ بھاری ہوئی ہے۔گولہ باری اس قدر شدید تھی کہ متصل بستیاں دہل اٹھی۔

وہیں اس گولہ باری کے نتیجے میں چوکی بل میں کئی رہائشی مکانوں کو بھی نقصان ہوا۔

گزشتہ کل بھی جموں و کشمیر کے پونچھ ضلاع میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا جبکہ تین رہائشی مکانوں کو بھی نقصان پہچا۔

اس سے قبل بھی کپوارہ ضلع کے کیرن سیکڑ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک مختلف مقامات پر پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی اس کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے طرف سے زبردست گولہ باری ہوئی۔ طرفین کے درمیان اس گولہ باری کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے رواں ماہ کی 3 تاریخ کو بھی راجوری اور پونچھ اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں 6 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

Last Updated : Apr 13, 2020, 9:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.