ETV Bharat / city

کپوارہ: ہیلتھ سب سینٹر مانکل ماور میں پچھلے سات ماہ سے ملازمین غیر حاضر - etv bharat urdu

جموں وکشمیر کے ضلع کپوارہ کے علاقہ مانیکل میں سب ہیلتھ سینٹر مانکل ماور میں پچھلے سات ماہ سے ملازمین اپنی ڈیوٹی پر نہیں آرہے ہیں۔ یہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف ایک شخص اس سب سینٹر پر ہوتا ہے جو وقتاً فوقتاً یہاں ڈریسنگ اور انجیکشن دیتا ہے۔

ہلتھ سب سنٹر مانکل ماور میں پچھلے سات ماہ سے ملازمین غیر حاضر

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 9:07 PM IST

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تین ملازموں کی تنخواہ سب سینٹر پوسٹ سے جاری ہوتی ہے۔ لیکن وہ ڈیوٹی پر نہیں آتے ہیں۔ اگر ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جائے تو کئی وجوہات بتاکر فون رکھ دیتے ہیں اور ان کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔

ہلتھ سب سنٹر مانکل ماور میں پچھلے سات ماہ سے ملازمین غیر حاضر

لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک پسماندہ علاقہ ہے۔ یہاں گاڑی ملنا مشکل ہوتا ہے اور یہاں سے اسپتال 25 کیلو میٹر دور ہے۔ اگر کسی کو معمولی چوٹ یا تیز بخار ہو تو اس کو 25 کلو میٹر کا سفر طے کرکے اسپتال پہنچانا پڑتا ہے۔ اس سے ان لوگوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میڈیا کی ٹیم نے جائزہ لیا تو سب سینٹر کھلا تو تھا لیکن یہاں چار ملازمین میں سے صرف ایک شخص صفائی کرمچاری ہی موجود تھا اور وہی کبھی کبھار لوگوں کے بلڈپریشر وغیرہ کی جانچ کرتا ہے۔

مقامی سرپنچ اورمقامی ڈی ڈی سی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک ستم ظریفی کی بات ہے۔ تاہم انہوں نے ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

مزید پڑھیں:Cloudburst: کشتواڑ کے دچھن میں بادل پھٹنے سے 7 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

اس سلسلے میں جب اس نمائندے نے بی ایم او لنگیٹ سے بات کرنا چاہی تو انہوں نے فون اٹھانا بھی گورا نہیں کیا۔ اگر بعد میں اٹھایا تب بھی ہماری بات کا معقول جواب نہیں دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.