ETV Bharat / city

Kupwara Road Accident کپواڑہ سڑک حادثے میں ایس پی او کی موت - North Kashmir Road Accident

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں پیش آئے سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے ایس پی کی موت ہو گئی ہے، جب کہ اس حادثے میں ایک مسافر زخمی ہے۔ North Kashmir Road Accident

کپواڑہ سڑک حادثے میں ایس پی او کی موت
کپواڑہ سڑک حادثے میں ایس پی او کی موت
author img

By

Published : Oct 8, 2022, 11:56 AM IST

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے درگمولہ گاؤں میں جمعے کی رات سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا سپیشل پولیس افسر(ایس پی او) ہفتے کی صبح زخموں کی تاب نہ لا کر یہاں ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ – سری نگر شاہراہ پر جمعے کی رات ایک تیز رفتار گاڑی نے دو افراد کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ Road accident on Kupwara Srinagar highway

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ایک زخمی جس کی حالت نازک بنی ہوئی تھی، کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ ریفر کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکمز میں رات بھر زیر علاج رہنے کے بعد ہفتے کی صبح وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ متوفی، جو ایس پی او کی حیثیت سے جے آئی سی کپوارہ میں تعینات تھا، کی شناخت 28 سالہ محمد سرفراز ولد محمد مصری ساکن کنی پورہ کلاروس کے بطور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Udhampur Road Accident ادھم پور سڑک حادثے میں اسکوٹی سوار کی موت

ذرائع نے بتایا کہ دوسرے زخمی کی شناخت ارشاد احمد کھاری ولد محمد عبداللہ کھاری ساکن درگمولہ کے بطور ہوئی ہے جو زیر علاج ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.