سرحدی ضلع کپواڑہ کے سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران کی کرسیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔ لوگوں کے مطابق ضلع میں افسران کی کرسیاں خالی پڑنے سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دفتروں کے دروازے کھٹکھٹا کر خالی مایوسی ہوکر واپس لوٹنا پڑتا ہے۔
بلاک کونسل چیرمین لنگیٹ شوکت حسین کے مطابق ضلع میں ایڈشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر، بنگس ڈیولپمنٹ اٹھارٹی آفیسر کی کرسیاں خالی پڑی ہیں۔ ان کے مطابق ضلع میں ایک ہی افسر کو دو تا تیں محکموں کا چارج دیا گیا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان کے مطابق ضلع میں اسٹینٹ لیبر کمشنر کا تبادلہ سرینگر میں ہوا ہے جس کے بعد اس کرسی کا اضافی چارج بارہمولہ لیبیر کمشنر کو دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے ایل جی انتظامیہ سمیت ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ ان خالی پڑی کرسیوں کو جلد از جلد پرُ کریں تاکہ لوگوں کو ان حالات میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔