سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ماور نوگام علاقے میں ہفتے کی صبح ایک شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر ہلاک ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے ماور نوگام علاقے میں ہفتے کی صبح ایک 40 سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ Man died after falling from tree in Kupwara
انہوں نے کہا کہ 'مذکورہ شخص کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت محمد ایوب میر ولد ہدایت اللہ میر کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔ '
یہ بھی پڑھیں: Man Dies after Falling From Tree in Baramulla: درخت سے گر کر عمر رسیدہ شخص کی موت
یو این آئی