ETV Bharat / city

ہندوارہ: سڑک حادثے میں کمسن ہلاک

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 9:55 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں تیز رفتار ٹپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک کمسن ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ہندوارہ: سڑک حادثے میں کمسن ہلاک
ہندوارہ: سڑک حادثے میں کمسن ہلاک

قصبہ ہندوارہ کے کچھری یارو، لنگیٹ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب جمعرات کی سہ پہر ایک تیز رفتار ٹپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ہندوارہ: سڑک حادثے میں کمسن ہلاک
ہندوارہ: سڑک حادثے میں کمسن ہلاک

زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم اس دوران ایک کمسن بچے کی اسپتال پہنچانے سے قبل ہی موت واقع ہوگئی۔ زخمی ہوئے دوسرے کمسن کا علاج کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: اخروٹ کے درخت سے گرکر ایک شخص ہلاک

فوت ہونے والے کمسن کی شناخت فرقان پرویز ولد پرویز احمد کھانڈے ساکن یارو، لنگیٹ کے طور پر ہوئی ہے جب کہ معالجین کے مطابق زخمی ہوئے دوسرے کمسن پرویز احمد وگے کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

ہندوارہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.