این سی سی ڈائریکٹوریٹ، جموں و کشمیر اور لداخ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور میجر جنرل رنجن مہاجن نے گزشتہ روز سرینگر کے این سی سی گروپ کے ہیڈکوارٹر میں افسران، عملہ اور کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کے بعد شمالی کشمیر کا دورہ کیا۔
این سی سی بارہمولہ کے ذریعہ جی ڈی سی کپواڑہ میں ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں میجر جنرل رنجن مہاجن نے 200 کیڈٹس اور عملے سے بات چیت کی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کیڈٹس کو این سی سی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور اپنے علاقوں کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کردار ادا کرنے کی بھی ترغیب دی۔
میجر جنرل نے انہیں یقین دلایا کہ دبور، کیرن، مژھل اور کپواڑہ کے سرحدی علاقے میں کیڈٹس کے فائدے کے لئے جلد ہی خصوصی کیمپس لگائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 'این سی سی میں بھرتی ہونے کے کئی فوائد ہیں'
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے مژھل اور زیڈ گلی کا بھی دورہ کیا اور بارڈر ایریا توسیع اسکیم کے تحت نئے اندراج شدہ کیڈٹس سے بات چیت کی۔ اس موقع پر متعدد اہم سول اور ملٹری معززین بھی موجود تھے۔