ETV Bharat / city

کپواڑہ: سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی

بھارت اور پاکستانی افواج نے ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شیلنگ اور گولی باری کی۔

کپواڑہ : بھارت پاک ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 8:04 AM IST

بھارت اور پاکستانی افوج نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مچل سیکٹر پر لائن آف کنٹرول کے نزدیک فائرنگ کا تبادلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کپواڑہ کے مچل اور گوگل دھر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کا بھارتی افواج نے معقول جواب دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے مارٹر گولے داغنے کے علاوہ بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرکے بھارتی چوکیوں کو نشانا بنایا جس کا بھارتی فوج نے بھر پور اور موثر جواب دیا ہے۔

دریں اثنا فوجی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'پاکستان نے آج دوپہر کومارٹرشلنگ اور دیگر ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے مچل ​​اور گوگل دھر سیکٹر کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی شروع کی۔'

سرحدوں پر آر پار جاری گولی باری اور شلنگ کے باعث سرحدی آبادی خوف و دہشت میں مبتلا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.