کپواڑہ: جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کی حمیرا نے یوٹی لیول کے ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں 235 کلو گرام وزن اٹھا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔ حمیرا شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کی آئی ٹی آئی کالونی سے تعلق رکھتی ہیں اور 12 ویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ حمیرا جے اینڈ کے یوٹی پاور لِفٹ اور ڈیڈ لِفٹ چیمپئن شپ جیت کر کپوارہ ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ حمیرا نے ثابت کردیا ہے کہ لڑکیاں محض گھریلو کام ہی نہیں بلکہ ہر شعبہ میں لڑکوں کے شانہ بشانہ چلنے کے قابل ہیں۔ Handwara Girl Wins Power Lift Championship
حمیرا نے جموں میں یوٹی لیول پر ہونے والے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں 235کلو گرام وزن اٹھاکر چیمپیئن شپ جیتنے کا کارنامہ انجام دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران حمیرا نے کہا کہ 'سب کو الگ الگ شوق ہوتے ہیں اور مجھے ویٹ لفٹنگ کا شوق ہے۔ حمیرا نے بتایا کہ انہیں ویٹ لفٹنگ کا شوق تب ہوا جب وہ موٹاپا کم کرنے کے لیے جِم جاتی تھیں۔ جم کے دوران ہی حمیرا ویٹ لفٹنگ کی شوقین ہوگئیں اور آج انہوں نے ویٹ لفٹنگ چیمپپیئن شپ میں کامیابی حاصل کی۔ Girls Student from Jammu and Kashmir Won Power Lift