شمالی کشمیر کے ہندواڑہ علاقہ کے مضافاتی گاؤں کرمبہورہ راجواڑ میں بھیانک آگ کی وجہ سے تین رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام کرمبہورہ را جواڑ علاقہ کے ایک مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی، جس نے فوری طور پر دیگر مکانوں کو اپنی زد میں لے لیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے ۔
مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کے لیے فوری طور پر کارروائی شروع کی جبکہ فائر ٹینڈر بھی جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کاروائی شروع کی اور کافی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔
آگ کی اس وارادت میں غلام احمد بٹ ،غلام محی الدین بٹ اور نذیر احمد شیخ کے مکانات مکمل طور خاکستر ہوگئے اور ان میں لاکھو ں روپے مالیت کی جائیداد راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ۔