ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی پر قابو پانے کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ونگ ہندوارہ کی ٹیم نے ٹی ایس او محمد حسین کی سربراہی میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی جبکہ چیکنگ کے دوران ٹیم نے ایک مچھلی کی دکان کو سیل کردیا اور 40کلو مچھلیاں جو کافی دنوں سے سٹور کی ہوئی تھی کو ضائع کردیا۔ Enforcement team sealed off a shop while taking action against grand selling.
اس دوران انفورسمنٹ کے ٹی ایس او نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ من مانی قیمت اور منافع خوری سے اجتناب کریں اور ہر چیز کو مناسب قیمت پر ہی فروخت کرے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ جو بھی دکاندار زایدالمیاد کی اشیاء خردونوش یا سامان کو فروخت کرتے ہوئے پایا جائے گا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور دکان کو سیل کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
Ambulance Driver killed During Road Accident: کرناہ - کپوارہ سڑک پر حادثہ، ایمبولنس ڈرائیو ہلاک
ٹی ایس او نے نئی ریٹ لسٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے مارکٹ کا معائنہ کیا اور ایک مچھلی کی دکان کو سیل کردیا۔ انہوں نے تمام دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ انفورسمنٹ کی ریٹ لسٹ پر من وعن عمل کرے اور اسی کے لحاظ سے سامان فروخت کرے بصورت دیگر اگر کوئی دکاندار ناجائز منافع خوری یا گراں فروشی کرتا ہوا پایا جائے گا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔