مذکورہ بیداری پروگرام میں پولیس افسران، ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ کے ڈاکٹرز، آئی ٹی بی پی، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور دیگر افسران کے علاوہ میڈیا سے وابستہ افراد شریک رہے جہاں کورونا وائرس کے تعلق سے معلومات فراہم کی گئی اور اس کی شکار سے بچنے کے لیے تدابیر بھی بتائے گئے۔
اس موقع پر ڈاکٹروں نے کورنا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدبیر اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا اور دیگر ضروری معلومات فراہم کی گئی۔ اس دوران وائرس کے خطرات سے نمٹے کے لیے کمیٹایاں تشکیل دی گئی۔ اے ایس پی ہندوارہ سندیپ چکروتی نے ایسے افراد کی نشاندی کرنے کا حکم دیا جو باہر سے سفر کرکے آئے۔ انہوں نے لوگوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاط برتنے کی تلقین کی۔
اس موقعے پر ایڈیشنل ایس پی ہندوارہ مشکور احمد، ڈی وئی ایس پی ڈار رقیب ملک ، ڈی ایس پی انچارچ جان محمد اور آئی ٹی بی پی سی آر پی ایف کے افسران کے علاوہ پولیس اہلکار موجود تھے اس موقعے پر صحافی برادری نے بھی کورونا وائرس کے تعلق سے معلومات فراہم کی۔