محکمۂ وائلڈ لائف کو فون کر کے ریچھ کے بارے میں اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم اور محکمۂ وائلڈ لائف کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچی اور ریچھ کو پکڑ لیا۔
اس دوران محکمۂ وائلڈ لائف کے بلاک آفیسر نے بتایا کہ 'مذکورہ ریچھ زخمی ہوا ہے اور اس کی ٹانگ میں گہری چوٹ بھی ہے اور کافی دنوں سے وہ بھوکا بھی ہے۔'
ایسا لگتا ہے کہ مذکورہ ریچھ پیڑ سے نیچے گرا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی زخمی ہوا تھا اور اندازہ لگایا جاتا ہے کہ مذکورہ ریچھ شائد پانی پینے کے لئے وہاں ایک کنوئیں کی طرف جا رہا تھا اور وہ وہاں واپس چڑھ نہیں سکا اور وہیں گرپڑا تھا۔
مزید پڑھیں:
کپواڑہ: آتشزدگی میں گیارہ دکانیں خاکستر
وائلڈ محکمہ نے اسے اپنی تحویل میں لے کر اسے مرہم پٹی کر کے مزید علاج کے لیے سوپور منتقل کیا۔