جموں و کشمیر کے ضلع ہندواڑہ میں ہفتے کے روز اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ اور گڈ گورننس ہفتہ کے موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ نے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
یہ تقریب ہندواڑہ کے ٹاؤن ہال میں منعقد کی گئی، جس میں بی جے پی رہنماؤں نے کہا کہ کس طرح بی جے پی نے عوامی شکایات کے ازالے اور خاص طور پر دیہی علاقوں میں خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ملک گیر مہم شروع کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Electricity problem: ہندواڑہ ٹریڈریس فیڈریشن نے احتجاج موخر کیا
اس موقع پر ہندواڑہ کے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔