ETV Bharat / city

پہلگام میں پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی لمبی قطاریں

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے حلقہ پہلگام میں ووٹنگ جاری ہے۔

author img

By

Published : Nov 28, 2020, 12:54 PM IST

Updated : Nov 28, 2020, 1:16 PM IST

'ہم نے بی جے پی کو روکنے کے لیے ووٹ ڈالے ہیں'

پہلگام: ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے حلقہ پہلگام میں ووٹنگ جاری ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پہلگام بلاک میں رائے دہندگان کی کل تعداد 24 ہزار 756 ہے جن کے لیے بلاک پہلگام کے مختلف مقامات پر تقریباً 19 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

اس دوران پہلگام میں رائے دہندگان کی پولنگ مراکز پر لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔

انتخابات کو پرامن طریقہ سے انجام دینے کے لیے پولنگ مراکز کے آس پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور بھاری تعداد میں لوگ گھروں سے نکل کر پولنگ مراکز پر پہنچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلگام حلقے میں رائے دہندگان کی اکثر تعداد پسماندہ پہاڑی طبقہ سے وابستہ ہیں اور ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والی ایک خواتین اور پانچ مرد امیدوار بھی پہاڑی طبقہ سے وابستہ ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوے مقامی باشندوں نے کہا کہ 'ہم نے صرف ترقی کے لیے ووٹ دیے ہیں، ایک طاریق احمد نامی مقامی باشندہ نے ای ٹی وی کو بتایا کہ 'ہم نے آزاد امیدوار کو ووٹ دیا ہے، ہم نے بی جے پی کو روکنے کے لیے ووٹ ڈالے ہیں، طاریق کا کہنا تھا کہ 'یہاں اگر ہم بی جے پی کو ووٹ ڈالے گے تو یہاں جمہوریت کو خطرہ میں آجائے گی، اس لیے ہم سب لوگوں نے بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالے ہیں اور ہم نے آزاد امیدوار کو ووٹ ڈالا ہے امید ہے آزاد امیدوار ہی کامیاب ہوگا۔'

Last Updated : Nov 28, 2020, 1:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.