جموں وکشمیر کے ضلع کولگام کے علاقہ نور آباد میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
علاقہ نورآباد کے آدھے درجن سے زائد سڑکوں کی خستہ حالی اس قدر ہے کہ اب اسکولی بچوں کو بھی چلنے پھرنے میں دشواریا پیش آرہی ہیں۔
مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کیا ہےکہ متعلقہ محکمہ نے دس سال قبل اس سڑک کو نئےسرے سے بنانے کی نشاندہی بھی کی ہے لیکن دس سال کا وقت گزر جانے کے بعد بھی سڑک کی حالت جوں کی توں ہے۔ اس سڑک میں بڑے بڑے گڈھے ہیں۔ وہیں چھوٹی بڑی گاڑیاں چلنے میں دشواریاں ہورہی ہے۔'
اگرچہ ہم لوگوں نے متعد بار متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں آگاہ کیا، لیکن وہ لوگ نہیں سن رہے ہیں۔ جبکہ یہ سڑک کونثر بل سے قصبہ کھل تک ہے اور ہزاروں لوگوں کی آبادی اس علاقے میں رہائشی پزیر ہیں۔
مگر سڑک کی ناگفتہ حالت سے لوگوں کو مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔