دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج Matric Exam Result کو دیکھتے ہوئے اس مرتبہ کشمیر میں کئی طلبہ نے سو فیصد نمبرات یعنی پانچ سو میں پانچ سو نمبرات حاصل کیے ہیں۔ جس میں پہاڑی ضلع شوپیان کے خاص علاقے کی رہنے والے اویس امین گنائی نے اپنی کڑی محنت سے سو فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں، اپنی اس قابل فخر کامیابی سے انہوں نے نہ صرف اپنے والدین، بلکہ اپنے ضلع کا بھی بھی نام روشن کیا ہے۔
اویس امین نے بتایا کہ امتحان کی تیاریوں کے دوران خاص کر اپنے والد جو کہ لیکچرار ہیں ان کا بھرپور ساتھ ملا۔ اویس امین کے گھر میں اس وقت خوشی کا ماحول ہے۔ جہاں ان کے رشتہ دار اور دیگر عزیز و اقارب انہیں مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔