وزیر مملکت برائے تعلیم سبھاس سرکار نے آج کشمیر کے اپنے تین روزہ دورے کی شروعات کی۔ وہ مرکزی حکومت کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر وادی کے دورے پر آیے ہےUnion MoS Education visits Kulgam to assess execution of dev projects
وزیر نے آج جنوبی کشمیر کے کولگام میں اپنے دورے کے دوران مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور عہدیداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تبادلہ خیال کیا،وزیر نے اسپوٹس اسٹیڈیم میں کئ کھیلوں کا افتتاح کیا اور مختلف اسکولز سے آئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، اس دوران انہوں نے نشہ چھڑانے کا مرکز (Drug-de-adition center) کا بھی معائنہ کیا،بیماروں،تیماداروں اور ڈاکٹروں سے ملاقاتیں کیں،اور کام کاج کا جایزہ لیا۔
اس دوران انہوں نے گورنمنٹ مڈل اسکول رنگرئز محلہ میں جدید طرز پر تعمیر کردہ کلاس روم کا افتتاح کیا اور طلباہ کے نام وقف کیا، ا نہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہں جب سرکار ہر ضلع میں جدید طرز پر تعلیمی ادارے قائم کرے گی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیم کے شعبے کے زمینی حقائق جائزہ لینا ہے،ایس ایچ سرکار نے یہ بھی کہا کہ اسکل ڈویلپمنٹ کو ایک مضمون کے طور پر متعارف کرایا جائے گا اور مستقبل قریب میں خطے کے تمام کالجز میں پیشہ ورانہ کورسز شروع کی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے طلباء کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد روزگار تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں:Union Ministers JK Visit: مرکزی وزراء کے ’میگا آؤٹ ریچ‘ پروگرام کی تیسری کڑی کا آغاز
وزیر نے وزیر اعظم کی خصوصی اسکالرشپ اسکیم کے فوائد سے متعلق امور پر انہوں نے روشنی ڈالی۔
اس دوران ان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر اور محکمہ تعلیم کے افسران موجود تھے۔