ETV Bharat / city

کولگام: پولیس پارٹی پر حملہ، دو اہلکار زخمی - جموں و کشمیر نیوز

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے مانزگام میں پولیس پارٹی پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس پارٹی پر حملہ
پولیس پارٹی پر حملہ
author img

By

Published : Oct 9, 2021, 5:50 PM IST

Updated : Oct 9, 2021, 7:11 PM IST

عہدیداروں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے مانزگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس پارٹی پر حملہ

ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 'شام تقریباً 5 بجے نامعلوم عسکریت پسندوں نے کولگام کے منزگام علاقے میں ایک پولیس پارٹی پر فائرنگ کیا۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

عسکریت پسندوں کی جانب سے اس وقت حملہ کیا گیا جب دو ایس پی اوز پولیس کی گاڑی کی مرمت کررہے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ عسکریت پسندوں نے اندھا دھند گولیاں چلائی جس میں دو اہلکار عمران احمد اور ظہور احمد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Oct 9, 2021, 7:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.