ETV Bharat / city

کولگام: غیر مقامی مزدور محفوظ مقامات پر منتقل

ضلع کولگام میں دوغیر مقامی مزدوروں پر نامعلوم بندوق برداروں نے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجہ میں ایک مزدور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمی مزدور کو بغرضِ علاج اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

غیر مقامی مزدور
غیر مقامی مزدور
author img

By

Published : Oct 19, 2021, 9:22 AM IST

Updated : Oct 19, 2021, 9:53 AM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی ایام سے نامعلوم افراد کی جانب سے غیر مقامی مزدوروں پر حملہ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث مزدور طبقہ میں خوف و دہشت کا ماحول ہے اور غیر ریاستی مزدوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

غیر مقامی مزدور

ضلع کولگام میں دو غیر ریاستی مزدوروں پر نامعلوم بندوق برداروں نے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجہ میں ایک مزدور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمی مزدور کو بغرض علاج اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

خطہ میں موجود غیر مقامی مزدوروں کو انتظامیہ کی جانب سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

ادھر خطہ کی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں نے غیر مقامی مزدوروں پر ہورہے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

اپنی پارٹی کے رہنما الطاف ملک نے بھی اُن حملوں کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات بند ہونے چاہیے اور خطہ میں جہاں کہیں بھی غیر ریاستی مزدوروں کو ضروروت پیش آئے گی ہم تعاون کے لئے تیار ہیں۔

Last Updated : Oct 19, 2021, 9:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.