کولگام میں 22مئی کو گوپال پورہ علاقے میں تصادم کے دوران دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔
23مئی کو انصار غزوۃ الہند تنظیم کے سربراہ ذاکر موسی ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ، ترال علاقے میں انکائونٹر کے دوران ہلاک کئے گئے تھے۔
ذاکر موسی کی ہلاکت کے بعد وادی کے اکثر اضلاع میں کرفیو جیسی بندشیں عائد کی گئ تھیں۔
گزشتہ روز نوجوانوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے مابین جھڑپوں میں متعدد عام شہری مضروب ہوئے تھے۔ ان پے در پے واقعات کے سبب ضلع میں لگاتار ہڑتال رہی۔
لگاتار آٹھ روز بند رہنے کے بعد ضلع کولگام کے بازاروں میں چہل پہل، ٹریفک کی نقل و حمل دیکھنے کو ملی۔