ETV Bharat / city

Govt School in Kulgam renamed کولگام گورنمنٹ اسکول کا نام بدل کرجلال الدین کھانڈے اسکول رکھا گیا

اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ جلال الدین کھانڈے نے اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران ملک کے لئے عظیم قربانی پیش کی،انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں نئی نسل کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جاتی ہے،لہذا اساتاذہ کو چاہیے وہ بچوں کو اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت سازی پر بھی توجہ مرکوز کرے۔

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 9:36 AM IST

اسکول
اسکول

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول کا نام تبدیل کر کے سی ٹی جلال الدین کھانڈے اسکول رکھا گیا ہے،مذکورے اسکول کے نام کی تبدیلی کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، اس تقریب کی صدارت 25 نومبر 2016 کو عسکریت پسندوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل جلال الدین کھانڈے کی اہیل شبینہ کوثر نے کی،اس تقریب میں مذکورہ اسکول کے اراکین و ذمہ داران نے شرکت کی۔

اسکول

Govt School in Kulgam renamed after Ct.Jalal ud-Din Khanday

اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ جلال الدین کھانڈے نے اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران ملک کے لئے عظیم قربانی پیش کی،انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں نئی نسل کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جاتی ہے،لہذا اساتاذہ کو چاہیے وہ بچوں کو اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت سازی پر بھی توجہ مرکوز کریں۔

واضح رہے کہ کھانڈے 25 نومبر 2016 کو اس وقت جاں بحق ہوئے تھے جب کولگام قصبے میں عسکریت پسندوں نے گشتی پارٹی پر فائرنگ کی،دراصل جموں وکشمیر انتظامیہ نے یہ واضح کیا کہ ملک کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے والے فوجی اور پولیس اہلکاروں کے نام پر اسکول کے نام رکھے جائینگے،یا انکے نام پر تعلیمی ادارے قائم کئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:Kulgam School Name Changed: ہائی اسکول گوبال پورہ ماری گئی ٹیچر کے نام منسوب

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خطہ میں کئی تعلیمی داروں کے ناموں کو تبدیل کر کے جاں بحق ہونے والے والے پولیس اہلکاروں یا فوجی جوانوں کے نام پر رکھے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.