تصادم کے بعد کولگام مکمل طور بند ہے، جس سے معمولات زندگی متاثر ہے۔ علاقے میں انٹرنیٹ خدمات کومعطل کردیا گیا ہے۔
غورطلب ہے کہ کولگام کے گوپال پورہ گاؤں میں دیر شب عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد علی الصباح سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنے محاصرہ میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
اس دوران عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوگیا، جس میں دو عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔