جموں و کشمیر محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر محمد اقبال چودھری نے کولگام کے کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کاٹھ پورہ، یاری پورہ میں کسٹم ہائرنگ سنٹر Custom Hiring Centre کا افتتاح کیا۔
اس دوران انہوں نے دمحال ہانجی پورہ میں سول ہیلتھ مینجمنٹ Civil Health Management کے تحت دیہی مٹی کی جانچ کے لیے لیب کا افتتاح کیا۔ مٹی کی جانچ لیب کولگام میں اٹامک ابسورپشن اسپیکٹرومیٹر Atomic Absorption Spectrometry کا افتتاح بھی کیا اور ایگری کلچر اسسٹنٹ ان پٹس Agriculture Assistant Inputs اے اے آئی اور انفورسمنٹ انسپکٹر کولگام کی تجدید شدہ عمارت کا بھی افتتاح کیا۔
میرہامہ کولگام میں ڈیموسٹریشن کم ٹریننگ سنٹر (DCTC) ایپیکلچر/ مشروم اور آرگینک فارمنگ کا سنگ بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ کسان اب سول ٹسیٹنگ لیب میں زمین کے متعلق ٹسیٹنگ کرانے میں پہل کریں, تاکہ اب نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام زمین سے متعلق جانچ پڑتال ہوگی، لہذا یہ ایک خوش آئند قدم ہے۔