کولگام: بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ٹاون کولگام میں سیوا پکواڈہ کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پارٹی کے سینئر لیڈ ضلع صدر عابد حسین خان نے شرکت کی۔ضلع کے تمام کارکنان سے اپیل کی گئی کہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے پہل کریں۔ BJP Leader on Gulam Nabi Azad
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ضلع صدر عابد حسین خان نے کہا کہ غلام نبی آزاد نے کانگرس میں رہ کر افضل گرو کو پھانسی دلا دی اور قتل غارت کرنے کے بعد اب لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کا خواب پورا ہو رہا ہے اور آج ہر کسی ضلع میں ایسے پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بھارتیہ جنتا پارٹی میں لوگ شامل ہونے ڈرتے تھے لیکن آج بڑے پیمانے پر لوگ بی جے پی میں شریک ہورہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ انھوں نے دعوی کیا کہ آنے والے وقت میں جموں وکشمیر میں بی جے پی کی سرکار بنے گی۔ BJP in Jammu and Kashmir