ETV Bharat / city

Fruit Growers Protest کولگام میں میوہ تاجروں کا احتجاج - فروٹ گروورس ایسوسی ایشن

سری نگر جموں قومی شاہراہ پر میوہ سے بھرے ٹرکوں کو بلا جواز روکنے کے خلاف جنوبی کشمیر کی میوہ منڈی کولگام میں سینکڑوں میوہ صنعت سے وابستہ چھوٹے بڑے بیوپاریوں نے آج پرامن مظاہرہ کیا۔ Fruit Growers Protest In Kulgam

کولگام میں میوہ تاجروں کا احتجاج
کولگام میں میوہ تاجروں کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 21, 2022, 5:26 PM IST

کولگام: سری نگر جموں قومی شاہراہ پر میوہ سے بھرے ٹرکوں کو بلا جواز روکنے کے خلاف جنوبی کشمیر کی میوہ منڈی کولگام میں سینکڑوں میوہ اگانے والوں اور اس صنعت سے وابستہ چھوٹے بڑے بیوپاریوں نے آج پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس کے باعث کئی گھنٹوں تک کولگام قاضی گنڈ سڑک پر گاڑیوں کی نقل و حمل متاثر ہوئی۔ مظاہرین قومی شاہراہ پر میوہ سے بھرے ٹرکوں کی روک کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ٹرکوں کو بلاوجہ نہ روکا جائے۔ Fruit Growers Protest In Kulgam

کولگام میں میوہ تاجروں کا احتجاج

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فروٹ گروورس ایسوسی ایشن جنوبی کشمیر کے صدر غلام احمد بانڈے اور سیکریٹری محمد یوسف کوکا نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے ناگہانی آفات اور قومی شاہراہ کے مسلسل بند رہنے کی وجہ سے انہیں کافی مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ۔ اور اب بلا جواز اور غیر ضروری طور ہائی وے کو بند رکھا جا رہا ہے۔ جس کے باعث میوہ کے خراب ہونے کی وجہ سے باغ مالکان اور میوہ بیوپاریوں کو شدید نقصان سے ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ Fruit Growers Protest

انہوں نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکام غیر ضروری طور پر ٹرکوں کو روک رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ جان بوجھ کر انہیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر ٹرکوں کو پہلے روک دیا گیا تھا، تاہم، کوششوں، احتجاج، نمائندوں کی محنت اور کافی تگ ودو کے بعد ایل جی سنہا نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ میوہ سے بھرے ٹرکوں کو نہ روکیں۔ لیکن اس کے باوجود بھی کسی بھی طرح کے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے، انہوں نے گورنر انتظامیہ سے فوری دادرسی کی اپیل کی ہے۔ Fruit Growers Protest

یہ بھی پڑھیں: Fruit Growers Protestمیوہ گاڑیوں کو شاہراہ پر غیر ضروری طور روکنے کے خلاف قاضی گنڈ میں احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.