پولیس پریس نوٹ کے مطابق سماجی جرائم کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی پی او قاضی گنڈ گووند رتن کی نگرانی میں ایس ایچ او قیموہ سب انسپکٹر امتیاز احمد کی سربراہی میں گاؤں ہووڑہ میں قمار بازی کے اڈے پہ چھاپہ مارا کی گئی ہے ۔
پولیس نے موقع پر چار جواریوں کو گرفتار کرلیا ،جس کی شناخت محمد الطاف ڈار ولد محمد ایوب ڈار ساکن ریڈوانی، مبارک احمد ڈار ولد عبد الرشید ڈار ساکن ریڈوانی قیمو،بلال احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن ریڈوانی قیموہ اورجہانگیر احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکن میرگنڈ کھنہ بل اننت کےطور پر ہوئی ۔
پولیس نے قمار بازی کے اڈے سے نقدی 37,060 روپے، پلے کارڈ کے 8 سیٹ، 04 موبائل فون ، 01 نایلان ترپال اور ایک شیٹ برآمد کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس نے اس کے علاوہ ایک گاڑی رجسٹریشن نمبر JK14B-5281 کو بھی ضبط کیا ہے جس کو جرم میں استعمال کیا گیا ہے ۔
پولیس نے اس واقعہ کے حوالے سے ایف آئی آر نمبر 61/2020 تھانہ قیموہ میں درج کیا اور معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔