ووٹنگ کو صاف شفاف طریقے سے انجام دینے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں ضلع میں سی۔ آر۔ پی۔ ایف کی دو سو کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔
اگرچہ کولگام میں 433 پولنگ مراکز قایم کیے گئے ہیں جن میں 20 جدید پولنگ مراکز بھی ہیں۔ وہیں پولنگ عملے کوپولنگ کے سازوسامان دے کر اپنے اپنے پولنگ مراکز پر روانہ کردیا گیا ہے واضح رہے کہ ضلع میں تین لاکھ بیالیس ہزار رائے دہندگان کل ووٹ دالیں گے۔