تاریگامی نے کہا کہ 'نیشنل ہائی وے پر پابندی عائد کرنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وادی کے حالات کتنے خطرناک ہیں 1990 کے بعد سے صورت حال ویسے کی ویسے ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ مل کر گورنر کو آگاہ کرنا چاہیے کہ نیشنل ہائی وے پر پابندی عائد کرنا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے۔
سیاسی کارکنان کی سیکورٹی کو ہٹانے کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک طرف سرکار سیاسی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے کہتی ہے اور انتخابات کو جلد از جلد کرانے کی ہدایت دی جاتی ہیں اور دوسری جانب جو زمینی سطح پر کارکنان ہیں ان کی سکیورٹی ہٹائی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پر تناؤ گزشتہ 5 برسوں میں زیادہ بڑھ گئے ہیں اور یہ سب وزیراعظم مودی کی دین ہے اور لائن آف کنڑول پر کشیدگی کی ذمہ دار پی۔ڈی۔پی۔اور بی۔جے۔پی کے سمجھوتے کا نتیجہ ہیں۔