بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر صدر رویندر رینہ نے کہا کہ چین کی افواج پاکستان میں بیٹھ کر ڈرون کی مدد سے بھارت پرحملہ کر رہی ہیں اور بھارت کے خلاف سازش کررہی ہیں۔ اس کے پیش ںظر بھارت کی فوج دشمن کی ہر چال کو ناکام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
رویندر رینہ نے بتایا کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات بہت پرانے ہیں اور افغانستان میں دہشت گردی ختم ہونی چاہیے۔ رینہ کےمطابق بھارت افغانستان کی ہر طرح کی مدد فراہم کرے گا۔
سیز فائر کے متعلق انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر معاہدے ہوا ہیں لیکن آئے روز پاکستان سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی سازشیں کررہا ہے۔
پارٹی کنونشن میں بی جے پی کے سینیئر لیڈران نے پارٹی وکرکس پر پارٹی کو مضبوط کرنے کی پات کہی۔ پروگرام میں کافی تعداد میں ورکرس نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:
ہم آپ کو بتا دیں بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ ان دنوں وادی کے دورہ پر ہے ہیں جہاں پر وہ بی جے پی کارکنان کے ساتھ تمام اضلاع میں میٹینگ کر رہے ہیں۔