ETV Bharat / city

کولگام: انتظامیہ کے سخت رویے پر چھاپڑی فروشوں کا احتجاج - معاملے میں گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل

کولگام میں انتظامیہ کے سخت رویے اور انہدامی مہم کے خلاف چھاپڑی فروشوں نے احتجاج کیا۔ چھاپڑی فروشوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ان کی روزی روٹی کا دارومدار اسی چھاپڑی پر ہے اور ان سے وہ حق چھینا جارہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

انتظامیہ کے سخت رویے پر چھاپڑی فروشوں کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 8:05 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کلگام کے چھاپڑی فروشوں نے کولگام قاضی گنڈ روڈ پر واقع ضلع ہسپتال کے باہر دھرنادیا اور ٹریفک کی نقل و حرکت بند کردی۔ چھاپڑی فروشوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ان کی روزی روٹی کا دارومدار اسی چھاپڑی پر ہے اور ان سے وہ حق چھینا جارہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

انتظامیہ کے سخت رویے پر چھاپڑی فروشوں کا احتجاج

مزید پڑھیں: بڈگام میں بارہ سو برس پُرانی مورتی برآمد

چھاپڑی فروشوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈی سی آفس کا دروازہ کھٹکھٹایا تاہم بدلے میں انہیں انہدامی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس معاملے میں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ وہیں تحصیلدار ہیڈکوارٹر نے اس معاملے کی وضاحت اس طور پر کی جس سے ظاہر ہی نہیں ہوا کہ آیا کارروائی جائز تھی یا ناجائز؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.