ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق سیب کی صنعت سے جڑے زمینداروں کو مزید فائدہ پہنچانے کے لیے مشیر موصوف نے ان کولڈ سٹورز میں دستیاب سہولیات اور ان میں ممکنہ وسعت کا جائزہ لیا۔
مشیر موصوف نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ریاست میں محض 15فیصد سیب کے لیے ہی ان کولڈ سٹورز میں جگہ ہے جبکہ بقیہ 85 فیصد کے لئے کوئی سٹور نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرد خانوں میں رکھنےکے بعد کاشتکاروں کو بہتر منافع فراہم کرنے کے لیے حکومت کوشش کرے گی۔
کے سکندن نے اعتراف کیا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ اکثر بند رہنے کے سبب سیب کی گاڑیاں راستہ درماندہ رہتی ہے جس کے باعث سیب خراب ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سرکار کی جانب سے باہر سے کئی ماہرین کو طلب کیا گیا ہے اور شاہراہ کو لگاتار بحال رکھنے کے لیے ضرور کچھ ٹھوس اقدام اٹھائے جائیں گے۔
کے سکندن نے حال ہی میں یہاں متعارف ہوئے اٹلی کے سیب کے پودے کے بجائے مقامی اور روائتی سیب کے پودوں کو لگانے کی صلاح دی۔