مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں فروٹ منڈی کے قریب قائم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم کو چوروں نے لوٹ لیا۔ چور مشین لے کر فرار ہو گئے۔
جنوبی کشمیر کے کولگام میں ان دنوں چوری کی واردات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ دراصل چور فروٹ منڈی کے گیٹ پر قائم ایک اے ٹی ایم مشین لے کر فرار ہو گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 'رات گیارہ بجے تک اے ٹی ایم کے آس پاس ساری دُکانیں کھلی تھی۔ اور شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ گیارہ بجے کے بعد ہی اے ٹی ایم کی لوٹ کو انجام دیا گیا ہے۔'
فی الحال پولیس نے معاملہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔