ETV Bharat / city

Gujjar Bakwarwal Mela at Dubjan Shopian فوج کی جانب سے شوپیاں میں گجر بکروال میلے کا انعقاد

میلہ میں گجر بکروال طبقہ کے لوگوں نے گھڑ دوڑ اور مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کیے۔ ساتھ ہی میلہ میں فوج کی جانب سے شرکا اور ان کے مویشیوں کے لیے میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا۔ میڈیکل کیمپ کے دوران گجر اور بکروال طبقہ کے مرد و خواتین اور بچوں کی مفت تشخیص کی گئی اور مفت ادویات کی گئیں۔ Army organises Gujjar Bakarwal Mela in Dubjan Shopian

فوج کی جانب سے شوپیاں میں گجر بکروال میلہ کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 5:23 PM IST

شوپیان: جنوبی کشمیر میں شوپیان ضلع کے دبجن علاقے میں فوج اور عوام کے بیچ بہتر تعلقات بنانے کی غرض سے فوج کی 15 گھروال کیمپ کی جانب سے گجر بکروال طبقہ کے لوگوں کے لئے ’گجر بکروال میلہ‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں قبیلے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ Army organises Gujjar Bakarwal Mela in Dubjan Shopian

فوج کی جانب سے شوپیاں میں گجر بکروال میلہ کا انعقاد

اس میلہ میں گجر بکروال طبقہ کے لوگوں نے گھڑ دوڑ اور مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کیے۔ ساتھ ہی میلہ میں فوج کی جانب سے شرکا اور ان کے مویشیوں کےلیے میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا۔ میڈیکل کیمپ کے دوران گجر اور بکروال طبقہ کے مرد و خواتین اور بچوں کی مفت تشخیص کی گئی اور مفت ادویات کی گئیں۔ وہیں بھیڑ، بکریوں، گھوڑوں اور مویشیوں کی بھی اسکریننگ کی گئی اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس میلہ میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے گجر بکروال طبقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti on J&K Dispute جموں و کشمیر مسئلے پر پاکستان سے بات کرنے کی ضروت

تقریب میں بچوں کے لیے تفریحی کھیل، لوک موسیقی، رقص اور بڑوں کے لیے بھی مختلف پروگرامز پیش کئے گئے۔ میلہ میں مختلف اسٹال لگائے گئے اور کمانڈنگ آفیسر 15 گھروال آشوتوش، چودھری یٰسین پسوال جنرل سیکرٹری گجر بکروال کمیونٹی مہمان خصوصی تھے ۔ آخر میں میلہ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.