ETV Bharat / city

اہرہ بل واٹرفال مرمت کے کاموں کے لیے بند - سیاحتی مقامات

ضلع کولگام کے سیاحتی مقام اہرہ بل میں آئے دنوں خودکشی کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہرہ بل ڈیولمپنٹ اتھارٹی نے جھرنے کے اردگرد کی جگہ کو عام لوگوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

اہرہ بل واٹرفال مرمت کے کاموں کے لیے بند

author img

By

Published : Jul 27, 2021, 8:37 AM IST

سیاحتی مقام اہرہ بل میں آئے دن خودکشی کے واقعات کے مدنظر رکھتے ہوئے اہرہ بل جھرنے کے اردگرد علاقے میں گھومنے والے سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی غرض سے محکمہ سیاحت نے تجدید و مرمت کا کام شروع کیا ہے۔

اہرہ بل واٹرفال مرمت کے کاموں کے لیے بند

اس سلسلے میں اہرہ بل ڈیولمپنٹ اتھارٹی نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال اہرہ بل جھرنے کے اردگرد علاقے کی سیر پر عارضی طور پابندی عائد کی گئی ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما میں بھاری برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب ریلنگ اور فٹ پوتھ کو پہنچے نقصان کی مرمت کے سبب عارضی طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

وہیں، اہرہ بل ڈیولمپنٹ اتھارٹی نے سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ اہرہ بل کے دیگر سیاحتی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔
ہم آپ کو بتا دیں جمعہ کی روز سید پورہ شوپیاں کی 17 سالہ لڑکی نے جھرنے میں کود کر خودکشی کر لی۔ اس سے پہلے بھی 7جولائی کو 24 سال نوجوان نے واٹرفال میں خودکشی کر لی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.