ETV Bharat / city

اوم برلا کے والد کی آخری رسومات ادا کی گئی

کرشنا برلا کے انتقال پر گورنر کلراج مشرا اور وزیر اعلی اشوک گہلوت نے افسوس ظاہر کیا ہے۔

kota
kota
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 2:15 PM IST

راجستھان کے کوٹہ میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے والد کرشنا برلا کی آج صبح آخری رسومات ادا کی گئی۔

کرشنا برلا کا آخری سفر دادا باڑی سے شروع ہوا اور کشور پورہ مکتی دھام میں جہاں ان کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ انہیں ان کے بیٹے راجیش برلا اور اوم برلا نے اگنی دی۔ ان کی آخری رسومات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بہت سے رہنماؤں اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

ان کے انتقال پر گورنر کلراج مشرا اور وزیر اعلی اشوک گہلوت نے افسوس ظاہر کیا۔ مشرا نے ایشور سےمرحوم کی روح کو ابدی سکون اور سوگوار کنبے کو قوت برادشت عطا کرنے کی دعا کی۔ اشوک گہلوت نے کرشنا برلا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایشور سے مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور سوگوار کبنے کو قوت برداشت عطا کرنے کی دعا کی۔

اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے بھی اوم برلا کے والد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شری کرشنا برلا کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ وہ ایک وقف سماجی کارکن تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.