ETV Bharat / city

چھتیس گڑھ: خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ہلاک - road accident in chattisgarh

سی سی ٹی وی میں حادثے کا ویڈیو ریکارڈ ہوا ہے جس میں موٹرسائیکل سوار بس کی زد میں آتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

Accident
Accident
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 10:07 AM IST

چھتیس گڑھ کے کوربہ واقع کٹگھورہ بس اسٹینڈ پر منگل کی سہ پہر ہوئے ایک خوفناک سڑک حادثے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل اور بس کی رفتار کم ہے اور موٹرسائیکل سوار سڑک پار کرتے ہوئے دوسری طرف چلے گئے لیکن اس کے باجود بھی وہ بس کی زد میں آگئے۔

چھتیس گڑھ: خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ہلاک

سی سی ٹی وی فوٹیج میں حادثے کے بعد ڈرائیور کیبن سے کود کر بھاگتا ہوا دکھائی دے رہا ہے حالانکہ بعد میں اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ فوٹیج شاہراہ پر واقع ایک دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی موٹر سائیکل سڑک کے دوسری طرف گئی، اس سمت سے آنے والی ایک بس نے اسے ٹکر ماری۔ ٹکر مارنے کے بعد ڈرائیور بس کو بائک پر چڑھا دیتا ہے۔ ان تصویروں کو دیکھ کر آپ کا دل کانپ اٹھے گا۔

یہ حادثہ منگل کو دوپہر تقریباً 12:30 بجے پیش آیا۔ موٹر سائیکل پر 3 افراد سوار تھے جن میں 2 افراد اور 1 بچہ شامل تھا۔ حادثے میں ایک کی موت ہوگئی اور باقی دو شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد تومان کے علاقے مینگڑہی کے رہائشی ہیں۔ سڑک حادثہ کے بعد لوگوں کا ہجوم موقع پر جمع ہوگیا۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد موٹر سائیکل گھنٹوں بس کے نیچے ہی تھی۔ پولیس نے ملزم ڈرائیور کے خلاف مجرمانہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور بس کو قبضے میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں شہر کا ٹریفک نظام پوری طرح بدحال ہو چکا ہے۔ اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے باعث گاڑی کے ڈرائیور اور پیدل چلنے والے دن بدن حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ دوسری طرف داخلے کی ممانعت کے باوجود بھاری سامان بردار گاڑیاں شہر سے گزر رہی ہیں جس کی وجہ سے حادثے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.