ETV Bharat / city

ٹیپوں سلطان مسجد کے موذن کی چھوٹی بیٹی کا انتقال - موذن کی چھوٹی بیٹی کا انتقال

ٹیپو سلطان مسجد کے موذن ہارون رشید کی اہلیہ اور ان کی دو بیٹیوں پر قاتلانہ حملے کی صورت میں زخمی ہونے والی چھوٹی بیٹی طیبہ کی آج اسپتال میں موت واقع ہوگئی، جمعیت العلما ہند مغربی بنگال نے متاثرہ خاندان کو ہر طرح کی مدد کی پیشکش کی ہے۔

youngest daughter of moazzin of tipu sultan mosque died
ٹیپوں سلطان مسجد کے موذن کی چھوٹی بیٹی کا انتقال
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 9:38 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے کولکاتا میں ٹیپو سلطان مسجد کے مؤذن ہارون رشید کے گھر پر ان کے ہی ایک رشتہ دار نے چند روز قبل قاتلانہ حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ٹیپو سلطان مسجد کے موذن ہارون رشید کی اہلیہ کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، جبکہ ان کی دو بیٹیاں شدید طور پر زخمی تھی۔

ٹیپوں سلطان مسجد کے موذن کی چھوٹی بیٹی کا انتقال

زخمی دونوں بیٹیوں کا ایس ایس کے اسپتال میں علاج چل رہا تھا، چھوٹی بیٹی طیبہ جس کی عمرہ 13 برس تھی شدید طور پر زخمی تھی، اس کی حالت نازک بتائی جا رہی تھی، آج اسپتال میں علاج کے دوران طیبہ کی موت ہوگئی۔ بڑی بیٹی کی حالت کچھ بہتر ہے۔

جماعت اسلامی کے وفد نے ٹیپو سلطان مسجد کے موذن ہارون رشید سے ملکر تعزیت کرتے ہوئے ان کو مالی و قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز دوپہر کے وقت ہارون رشید کے گھر میں داخل ہوکر ان کے خالہ زاد بھائی سلطان انصاری نے قاتلانہ حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ہارون رشید کی اہلیہ عقیدہ خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی، جبکہ دونوں بیٹیاں شدید طور پر زخمی ہوئیں تھی۔

ملزم پولس حراست میں ہے، واردات کو انجام دینے کے بعد اس نے خود کو پولس کے حوالے کر دیا تھا، جمعیت العلما ہند مغربی بنگال نے ٹیپو سلطان مسجد کے موذن ہارون رشید کی ہر طرح سے مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، آئندہ ہفتہ جمعیت العلما ہند مغربی بنگال کے صدر اور ریاستی وزیر صدیق اللہ چودھری نے ٹیپو سلطان مسجد کے مؤذن ہارون رشید سے ملاقات کرنے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.