ETV Bharat / city

Mob Lynching In Raiganj: چوری کے شبہ نوجوان کو بنایا گیا تشدد کا نشانہ - رائے گنج پولیس اسٹیشن مغربی بنگال

مغربی بنگال کے شمالی دیناجپور ضلع کے رائے گنج کے Mob Lynching in Rai Ganj سبھاش گڑھ علاقے میں ایک نوجوان کی چوری کے شبہ میں ہجومی بھیڑ نے پٹائی کردی، جسے پولیس Rai Ganj Police نے ہسپتال پہنچایا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس شمالی بنگال کے مختلف اضلاع میں ہجومی تشدد کا یہ پانچواں معاملہ ہے Mob Lynching in West Bengal۔

mob lynching
mob lynching
author img

By

Published : Jan 10, 2022, 1:17 PM IST

مغربی بنگال میں شمالی دیناج پور کے رائے گنج تھانے North Dinajpur Rai Ganj Police Station کے تحت سبھاش گڑھ علاقے میں مقامی باشندوں نے ایک نوجوان کو چوری کے الزام میں پکڑ کر زبردست پٹائی کر دی، پولیس نے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہجوم کے قبضے سے نکال کر ہسپتال میں داخل کرایا۔

مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے رائے گنج تھانے کے تحت سبھاش گڑھ Subhashgarh Rai Ganj علاقے میں مقامی باشندوں نے ایک نوجوان کو چوری کے الزام میں پکڑ کر زبردست پٹائی کر دی۔ جس سے پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نوجوان کو ہجوم کے قبضے سے نکال کر ہسپتال میں داخل کرایا۔

ذرائع کے مطابق سبھاش گڑھ کے رہنے والے بلرام منڈل نام کے ایک شخص کے گھر میں چوری ہوئی تھی اور مسروقہ سامان پاس کے ایک میدان میں پڑا ہوا ملا، مقامی باشندوں نے میدان کے ارد گرد ایک نوجوان کو بھٹکتے ہوئے دیکھا، جسے پکڑ کر زبردست پٹائی کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ معاملے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان سے پوچھ گچھ کی جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس شمالی بنگال کے مختلف اضلاع میں ہجومی تشدد کا یہ پانچواں معاملہ ہے اور اس طرح کے واقعے میں اب تک چار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ 12ستمبر 2021 میں مالدہ کے ہریش چندر پور تھانہ علاقے میں پرتاپ منڈل نام کے ایک مزدور کو چور کے شبہ میں زبردست پٹائی کر دی گئی تھی۔ چنچل کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی موت ہو گئی۔ اس سے قبل 10 جولائی 2020 میں ہاوڑہ ضلع Howrah District کے سلکیہ میں مقامی باشندوں نے تقریباً 30 برس کے ایک شخص کو چور کے شبہ میں پکڑ کر پٹائی کر دی تھی۔ اسی دن مالدہ ضلع کے کالیا چک کے شجاع پور کے فیروز پور میں مقامی باشندوں نے حایول شیخ (22) اور سلام شیخ (20) نام کے دو نوجوانوں کو چور کے شبہ میں پکڑ لیا اور ان کی زبردست پٹائی کر دی۔ بعد میں پتہ چلا کہ حایول شیخ اپنے کالج کے ایک دوست سے ملاقات کرنے کے لئے یہاں آیا تھا۔

مزید پڑھیں:

20 جولائی 2021 میں مالدہ کے رتوا تھانہ علاقے میں شیخ غیاث(36) نام کے ایک شخص اپنے دو ساتھیوں سے ملنے کے لئے آیا تھا، مقامی باشندوں نے تینوں کو پکڑ لیا اور زبردست پٹائی کر دی تھی جس کے سبب شیخ غیاث کی موت ہو گئی تھی۔ یکم جولائی 2019 میں مالدہ کے وشنوب پور بازار میں ثناء الشیخ نام کے ایک 20 سال کے نوجوان کو چند لوگوں نے ہجومی تشدد کا ہدف بنایا۔ نوجوان کو شدید حالت میں کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔

Mob Lynching In Raiganj

: چوری کے شبہ نوجوان کو بنایا گیا تشدد کا نشانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.