مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل سالٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایف اے شیلڈ 2020 کے افتتاحی میچ محمڈن اسپورٹنگ اور خضرپور ایس سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئی۔
سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا، مخالف ٹیم پر دباؤ بنایا۔
کھیل کے پہلے ہی منٹ پر سجیت سدھو نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلایا۔
کھیل کے 35 منٹ پر ہیرا منڈل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرکے محنڈن اسپورٹنگ کی دو-صفر کر دی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر محمڈن اسپورٹنگ کی دو-صفر کی سبقت برقرار رہی۔
دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رہا۔
حریف ٹیم میچ میں واپس آنے کی کوشش کر رہی تھی تبھی 46 ویں منٹ پر فلیپ ایڈجا کے گول کے سبب اس کی امیدوں پر پانی پھیر گیا۔
فلیپ ایڈجا کے گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ کی خضرپور ایس سی پر تین صفر کی سبقت حاصل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد کیس: 1528 تا 2017 کے درمیان کیا ہوا؟
کھیل کے 87 ویں منٹ پر غنی نے گول کرکے نہ صرف محمڈن اسپورٹنگ کو چار صفر کی جیت دلائی بلکہ حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس بھی کر دیا۔
آئی ایف اے شیلڈ 2020 کے دوسرے میچ میں کولکاتا کی ایک اور ٹیم یوناٹئیڈ ایس سی برائٹ میڈل ٹون کے فیصلہ کن گول کی بدولت گوکھلم کیرالہ ایف سی پر ایک صفر سے جیت درج کی۔
آئی ایف اے شیلڈ میں انڈین امروز اور سدھرن سمیتی کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے ڈرا ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔