ETV Bharat / city

Tram in Kolkata: تاریخی ٹرام کے وجود کو خطرہ؟ - Tram in Kolkata

مغربی بنگال کے کولکاتہ میں Tram in Kolkata ہر روز لاکھوں لوگوں کو منزل تک پہنچانے والی ٹرام آج بھی برطانوی حکومت کی یاد دلاتی ہے Tram Ride in Kolkata۔ ریاستی سرکار کے حالیہ فیصلہ سے اس ٹرام کے وجود پر خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

Tram in Kolkata
author img

By

Published : Jan 20, 2022, 9:55 AM IST

کولکاتا کے تین اہم ٹرام ڈیپو کو صنعتی مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے بعد تاریخی ٹرام کی سواری کے مستقبل پر سوال اٹھنے لگے ہیں Tram Ride in Kolkata۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں تاریخی سواری ٹرام کو چھوٹے چھوٹے پٹریوں پر دوڑتے ہوئے سبھی نے دیکھا ہوگا۔
کولکاتا کی تاریخی ٹرام سواری بھارت میں برطانوی دور حکومت کی یاد لاتی ہے لیکن ڈیڑھ سو سال پرانی ٹرام کی سواری تاریخ کے صفحات پر گم ہو کر رہ جائے گی۔

ویڈیو دیکھیے۔
کولکاتا کے تین اہم ٹرام ڈیپو کو صنعتی مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے بعد تاریخی ٹرام کی سواری کے مستقبل پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے کولکاتا کے تین اہم ٹرام ڈیپو کو مختلف صنعت کے لئے مرکز میں بدلنے کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کولکاتا کے بیلگھچیا ٹرام ڈیپو کو گولڈ ہب میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس منصوبے سے سونے کے کاروباریوں کو فائدہ ہو سکتا ہے. انہیں ایک ہی جگہ سے کاروبار کے لئے بہت کچھ مل سکتا ہے۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی Chief Minister Mamata Banerjee کی رہائش گاہ کے قریب واقع کالی گھاٹ ٹرام ڈیپو Kali Ghat Tram Depot کو رس گلہ ہب میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رس گلہ ہب میں مٹھائی کے دیوانوں کو مختلف قسم کی مٹھائیوں کے ذائقے سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔اس کے علاوہ مسلم اکثریتی علاقے Muslim Majority Area میں واقع راجہ بازار ٹرام ڈیپو کو تانت اور دوسرے ٹیکسٹائل میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ تینوں ٹرام کے سب سے اہم ڈیپو ہیں اور انہیں صنعتی مرکز میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں میٹرو ریلوے خدمات کو وسیع کرنے کے منصوبے کے تحت بیشتر ٹرام ڈیپو پہلے ہی بند کر دئیے گئے جن پارک سرکس، خضرپور اسپلائنیڈ روٹ شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.