ETV Bharat / city

اقتصادی ناکامی، قومی سلامتی اور کورونا وائرس پر وزیراعظم خاموش کیوں؟ - تین محاذوں پر مرکزی حکومت ناکام

اقتصادی ناکامی، قومی سلامتی اور کورونا وائرس جیسے اہم معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے مغربی بنگال کانگریس کے سربراہ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ان تین محاذوں پر مرکزی حکومت ناکام رہی ہے ۔

Adhir ranjan Chaudhry
ادھیررنجن چودھری
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 10:51 PM IST

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے الزام لگایا کہ لداخ میں چینی مداخلت کے دوران مرکزی حکومت سورہی تھی ۔مرکزی حکومت نے اس پر پارلیمنٹ میں اس پر بحث کرانے کی ہمت نہیں دکھائی۔

مرشد آباد ضلع کے بہرام پور میں پریس کانفرنس میں چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی معیشت ، قومی سلامتی اور کوویڈ 19 کی وبا جیسے اہم امور پر خاموش کیوں ہیں؟ انہیں بولنا چاہئے۔ مرکزی حکومت تینوں محاذوں پر پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔مرکز اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرنے کے بجائے گمراہ کن حقائق اور اعداد و شمار پیش کرکے توجہ کودوسری جانب مبذول کرارہی ہے ۔

کانگریس کے سینئر لیڈرنے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وبا نے ملک کی معیشت کو متاثر کیا ہے مگرمرکزی حکومت اس کے نتائج سے انکار کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ پارلیمنٹ اجلاس کے دوران مرکزی حکومت کو لداخ اور معیشت پر تبادلہ خیال کرنے کا شبہ تھا۔ چھپانے کے لئے کیا ہے؟ جب چینی فوج ہمارے علاقے میں گھس رہی تھی تو حکومت سو رہی تھی۔ چودھری نے کہا کہ ہماری فوج بہادری سے لڑی اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ لیکن ہماری سیاسی قیادت کی ناکامی کی وجہ سے یہ بحران ختم نہیں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.