ETV Bharat / city

مغربی بنگال: مالدہ میں ترنمول کانگریس کا روڈ شو

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 3:20 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں یوتھ ترنمول کانگریس کی جانب سے روڈ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں حامیوں شرکت کی۔

مغربی بنگال: مالدہ میں ترنمول کانگریس کا روڈ شو
مغربی بنگال: مالدہ میں ترنمول کانگریس کا روڈ شو

مغربی بنگال میں آئندہ برس منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کی جانب سے ریلیوں، ریڑ شوز اور جلسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے تمام رہنماؤں کو اپنے اپنے علاقہ جات میں روڈ شو کے ذریعہ اپنی ’’موجودگی کا احساس‘‘ دلانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ جس کے چلتے مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں روڑ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں ترنمول یوتھ کانگریس کے سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ترنمول یوتھ کانگریس کے ضلع صدر نے کہا کہ ’’مالدہ ضلع میں ترنمول کانگریس متحد ہے اور اس کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ روڈ شو میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت سے اس بات کا واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ہم کتنے مضبوط اور مستحکم ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کسی لیڈر کے جانے سے پارٹی کو کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے، بی جے پی کو یقین ہے کہ ترنمول کانگریس کی حکومت قبل از وقت گر جائے گی، اگر دم ہے تو گرا کر دکھائیں۔‘‘

واضح رہے کہ چند روز قبل مدنی پور ضلع میں عوام جلسے کے دوران مرکزی وزیر امت شاہ کی موجودگی میں رکن اسمبلی دیپالی بسواس ترنمول کانگریس سے علیحدہ ہوکر بی جے پی میں شامل ہو گئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.